فضل الرحمان وزرا کالونی کے گھر کیلیے اسلام آباد لاک ڈاؤن نہ کریں فردوس عاشق اعوان 

مولانا صاحب مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لئے کریں، چوروں کی آزادی کے لیے نہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات


ویب ڈیسک September 20, 2019
مولانا صاحب مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لئے کریں، چوروں کی آزادی کے لیے نہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان وزرا کالونی کے گھر کے لیے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان وزرا کالونی کے گھر کے لیے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں، مولانا صاحب کو کشمیر سے زیادہ کشمیر کمیٹی سے دلچسپی ہے، مولانا صاحب مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لئے کریں، چوروں کی آزادی کے لیے نہیں۔



فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب دوسروں کو مشورہ دینے کے بجائے اپنے بیٹے سے کہیں کہ استعفی دے دیں، اپنے فرزند کے لیے پارلیمان بھی حلال اور اس کی تنخواہ بھی حلال، مراعات بھی حلال اور اس کی نشست بھی حلال ہے جب کہ موجودہ حکومت اور پارلیمان اس لیے ناجائز اور حرام ہے کیونکہ اس میں آپ موجود نہیں، آج آپ کی جمہوریت پسندی کہاں ہے، آج کس منہ سے پارلیمان کو گرانے کے دعوے فرما رہے ہیں، آج آپ کے جمہوریت کے لئے اصول کہاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں