کراچی سہراب گوٹھ میں کارروائی کے دوران ملزمان کے دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی

ملزمان کے دستی بم حملے کے بعد بھی پولیس اور رینجرز نے کارروائی جاری کرکے 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس


ویب ڈیسک October 02, 2013
گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کی وردیاں، رینجرز یونیفارم کی ٹوپیاں اور ایک مغوی شخص کا شناختی کارڈ ملا، پولیس حکام فوٹو: ایکسپریس نیوز

سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ کارروائی کے دوران دستی بم حملے میں ایس ایچ او سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے کارروائی جاری رکھتے ہوئے 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں واقع معمار کمپلیکس میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر 4 دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرکے 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے اسلحہ، پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کی وردیاں، رینجرز یونیفارم کی ٹوپیاں اور ایک مغوی شخص کا شناختی کارڈ ملا، کارروائی کے دوران سلطان آباد سے اغوا کئے گئے ایک شخص کو بھی بازیاب کرالیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔