گوجرانوالہ میں لڑکی نے لڑکے کو تیل چھڑک کر آگ لگادی

سندس نے یاسین کو ملنے کے لیے بلایا اور تیل چھڑک کر آگ لگا دی، پولیس


ویب ڈیسک September 20, 2019
سندس نے یاسین کو ملنے کے لیے بلایا اور تیل چھڑک کر آگ لگا دی،پولیس، فوٹو: ایکسپریس

گوجرانوالہ میں لڑکی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک لڑکے کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ اوپ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سندن نامی لڑکی نے یاسین نامی لڑکے کو زندہ جلا دیا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ سندس نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی، جس سے نوجوان شدید جھلس گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان اس وقت لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ کا مقدمہ لڑکی سندس اور اس کےنامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

fir

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں