چمن میں افغان کسٹم ہاؤس میں خود کش دھماکا2افغان فوجیوں سمیت 6 افراد جاں بحق کئی زخمی

دھماکے کے بعد پاک افغان سرحدی گیٹ باب دوستی کو تاحکم ثانی ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 02, 2013
دھماکے کے بعد پاک افغان سرحدی گیٹ باب دوستی کو ہر طرح کی آمد ورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاک افغان سرحد پر افغان کسٹم ہاؤس میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 2افغان فوجیوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ پاکستانی اورافغان سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر واقع باب دوستی کے قریب افغان کسٹم ہاؤس میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 2افغان سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ افغان اورپاکستانی اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد لیویز اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچا دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دھماکے کے بعد پاک افغان سرحدی گیٹ باب دوستی کو تاحکم ثانی ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔