محاذ آرائی کو فروغ دینے والی قوتیں امن نہیں چاہتیں وزیر اطلاعات پرویز رشید

طالبان علما کے شاگرد ہیں لہٰذا انہیں اپنے اساتذہ کی بات پر سنجیدگی سے عمل کرنا ہوگا، پرویز رشید


ویب ڈیسک October 02, 2013
بجلی کی قیمتیں کسی پالیسی کے تحت نہیں بڑھائیں، حکومت کی انرجی پالیسی کو سب کی حمایت حاصل ہے، پرویز رشید فوٹو: ایکسپریس نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ محاذ آرائی کو فروغ دینے والی قوتیں نہیں چاہتیں کہ ملک میں امن ہو۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ملکی تحفظ کے لئے علما کی خدمات قابل ستائش ہیں، طالبان علما کے شاگرد ہیں اور بعض معاملات میں استاد کی بات حکم کا درجہ رکھتی ہے لہٰذا انہیں اپنے اساتذہ کی بات پر سنجیدگی سے عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کسی پالیسی کے تحت نہیں بڑھائیں، حکومت کی انرجی پالیسی کو سب کی حمایت حاصل ہے اور حکومت بجلی کی مد میں 150 ارب روپے سبسڈی دے گی۔

پرویز رشید نے کہا کہ بعض قوتیں ملک میں امن کے بجائے محاذ آرائی کو فروغ دینا چاہتی ہیں لیکن ہم ملک اور خطے میں امن کے لئے تصادم کے بجائے تعاون کی پالیسی اپنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اقتصادی دشواریوں کا سامنا ہے جن سے ہم سب کو مل کر نکلنا ہوگا، سرکاری اداروں میں ڈاؤن سائزنگ نہیں رائٹ سائزنگ کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔