حکومت مرضی کا چیئرمین نیب لگانا چاہتی ہے جو تقرری میں تاخیر کی وجہ ہے چوہدری شجاعت

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر پارٹی اجلاس طلب کرلیا، پارٹی کا لائحہ عمل کل تک تیار کرلیا جائے گا، چوہدری شجاعت


ویب ڈیسک October 02, 2013
حکومت نے عوام پر بجلی ڈرون گردایا ہے۔ ملکی مسائل کے حل کےلئے حکومت کی مدد کو تیار ہیں، مشاہد حسین سید فوٹو؛ فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی ہوں یا غیرجماعتی ان کی جماعت اس میں بھرپور حصہ لے گی۔

اسلام آباد میں مشاہد حسین سید کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر پارٹی اجلاس طلب کرلیا ہے، قیتموں میں اضافے پر پارٹی کا لائحہ عمل کل تک تیار کرلیا جائے گا اور اس سلسلے میں دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔ چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت مرضی کا چیئرمین لگانا چاہتی ہے جو تقرری میں تاخیر کی وجہ ہے۔

اس موقع پر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام پر بجلی ڈرون گردایا ہے۔ ملکی مسائل کے حل کےلئے حکومت کی مدد کو تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔