سری لنکن ٹیم حملہ ملزم کی ضمانت منسوخی کیلئے پنجاب حکومت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حقائق کے برعکس ملزم کی ضمانت منظور کرلی،پنجاب حکومت


ویب ڈیسک October 02, 2013
ملزم زبیر کو سی سی ٹی وی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پنجاب حکومت۔ فوٹو: فائل

لاہورہائی کورٹ نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملے کے ملزم زبیر عرف نیک محمد کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر پنجاب حکومت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔

جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی جانے والی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم زبیر سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کا ملزم ہے اور سی سی ٹی وی وی فوٹیج کی مدد سے اسے گرفتار کیا گیا تھا، لیکن انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حقائق کے برعکس ملزم کی ضمانت منظور کرلی، جبکہ ملزم کے خلاف تمام ثبوت بھی موجود ہیں، لہذا عدالت ملزم زبیر کی ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے۔

اس موقع پر عدالت نے ضمانت منسوخی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ملزم زبیر کو 10 اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا اور ساتھ ہی فریقین سے جواب طلب کرنے کے لیے نوٹس بھی جاری کردئیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔