محمد آصف آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

ٹرافی کے لیے ان کا مقابلہ بھارت کے لکشمن روات سے ہوگا


Numainda Express September 20, 2019
ٹرافی کے لیے ان کا مقابلہ بھارت کے لکشمن روات سے ہوگا، فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق عالمی چیمپئن محمد آصف آئی بی ایس ایف 6 ریڈ عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے، ٹرافی کے لیے ان کا مقابلہ بھارت کے لکشمن روات سے ہوگا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق میانمار کے شہرمنڈالے میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں محمد آصف نے میزبان کیوئسٹ تھیٹ من لن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-5 فریمزسے ہرایا۔

قبل ازیں آصف نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے پورا من وانجی راکھول کو بآسانی 1-5 سے قابو کیا تھا،لکشمن نے سیمی فائنل میں اپنے ہم وطن سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو 4-5 سے اپ سیٹ شکست دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں