بالی ووڈ کے تینوں خانوں کا کبھی مقابلہ نہیں کرسکتا رنبیر کپور

نئی فلم ’’بے شرم‘‘ میں فلم کے نام کی طرح کردار بھی بے شرم ہے، رنبیر کپور


ویب ڈیسک October 02, 2013
کسی ریئلٹی شو کا حصہ بننے کے بجائے اپنی زندگی کو اپنی ذات تک محدود رکھنا چاہتا ہوں، رنبیر کپور فوٹو: پبلسٹی/فائل

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں چھائے ہوئے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کا کبھی مقابلہ نہیں کرسکتے۔

اپنی نئی فلم ''بے شرم'' کی پروموشن کی تقریب کے دوران رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان،عامرخان اور سلمان خان واقعی سپر اسٹار ہیں جن کا کبھی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا بلکہ وہ ان کے کام سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اپنی اداکاری کو مزید بہتر بنا سکیں۔ انہوں نے اپنی نئی فلم کے حوالے سے کہا کہ فلم میں ان کا رول بھی اس کے نام کی طرح ہے جسے نبھانے کے لئے وہ پرجوش ہونے کے ساتھ ساتھ تھوڑی گھبراہٹ کا بھی شکار تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ریئلٹی شو کا حصہ بننے کے بجائے اپنی زندگی کو اپنی ذات تک محدود رکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔