شرمين عبيد چنائے كی فلم ’’سيونگ فيس‘‘ ايمی ايوارڈز ميں سال كی بہترين دستاويزی فلم قرار
اس سے قبل 2010 ميں بھی شرمین اپنی فلم "چلڈرن آف دی طالبان" كے ليے بھی يہ اعزاز حاصل كر چكی ہيں
پاكستانی ہدايت كار اور فلمساز شرمين عبید چنائے كی فلم سيونگ فيس كو 34ویں نيوز اينڈ ڈاكيومنٹری ايمی ايوارڈز ميں سال كی بہترين دستاويزی فلم قرار دے ديا گیا۔
شرمين اور ڈينيئل كو امريكی شہر نيويارک ميں منعقدہ تقريب ميں ايمی ايوارڈ سے نوازا گيا، يہ دوسرا موقع ہے كہ شرمين نے كسی دستاويزی فلم كے ليے ايمی ايوارڈ جيتا ہے، اس سے قبل 2010 ميں بھی شرمین اپنی فلم "چلڈرن آف دی طالبان" كے ليے بھی يہ اعزاز حاصل كر چكی ہيں۔
سيونگ فيس مختصر دورانيے كی بہترين دستاويزی فلم كا آسكر ايوارڈ بھی جيت چكی ہے، شرمين عبید اسكر ايوارڈ جيتنے والی پہلی پاكستانی ہيں، آسکر جيتنے كے بعد شرمين نے پاكستان ميں تبديلی كے ليے كام كرنے والی تمام خواتين كو پيغام ديتے ہوئے كہا تھا كہ خواب ديكھنا كبھی مت چھوڑيں۔
واضح رہے کہ 2012 میں بنائی جانے والی دستاویزی فلم سیونگ فیس پاکستان میں عورتوں پر تیزاب پھینکنے کے گھناؤنے واقعات پر مشتمل ہے، جبکہ شرمين عبيد چنائے كو حكومت پاكستان كی جانب سے ان كی خدمات كے اعتراف ميں تمغہ امتياز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔