نعمت رندھاوا کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزم کاتعلق ایم کیوایم سے ہےاوردوران تفتیشن ملزم نے(ن)لیگ کےرہنما سمیت 8 افرادکےقتل کااعتراف کیا، ایڈیشنل آئی جی


ویب ڈیسک October 02, 2013
کاظم عباس پر مسلم لیگ ن کے رہنما نعمت رندھاوا سمیت 8 افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نعمت رندھاوا ایڈووکیٹ کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کاظم عباس کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کی جانب سے ملزم کاظم عباس کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے عدالت سے مزید تفتیش کے لئے ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا جسے عدالت نے منظور کرتےہوئے ملزم کاظم عباس کو 19 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

ٹارگٹ کلر کاظم عباس پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما نعمت رندھاوا سمیت 8 افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے ملزم کاظم عباس کو 5 روز قبل ناظم آباد سے گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتےہوئے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے اور دوران تفتیشن ملزم نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما نعمت رندھاوا ایڈووکیٹ سمیت 8 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں