انڈونیشیا میں ٹرین کی زد میں آکر وین میں سوار 13 افراد ہلاک

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریلوے كراسنگ پر دارالحکومت جكارتہ سے جاوا جانے والی مسافر ٹرین کی زد میں وین آگئی


/APP October 02, 2013
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریلوے كراسنگ پر دارالحکومت جكارتہ سے جاوا جانے والی مسافر ٹرین کی زد میں وین آگئی فوٹو: فائل

انڈونیشیا میں ٹرین کی زد میں آکر وین میں سوار 13 مسافر ہلاک ہوگئے۔

حادثہ انڈونیشیا كے جزیرے جاوا میں ریلوے كراسنگ پر اس وقت پیش آیا جب دارالحکومت جكارتہ سے جاوا جانے والی مسافر ٹرین کی زد میں وین آگئی جس كے نتیجے میں وین میں سوار 13 افراد ہلاک ہوگئے تاہم ٹرین میں سوار مسافر حادثے میں محفوظ رہے۔

ریسکیو حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ مقامی انتظامیہ نے تباہ حال وین کو ریلوے کراسنگ سے ہٹادیا جس کے بعد معطل ہونے والی ٹرین کی آمدو روفت بحال کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔