سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم

قانونی حراست ثابت ہونے تک تنخواہیں جاری نہیں ہوسکتی،جسٹس شمس الدین


کورٹ رپورٹر September 21, 2019
اگر کسی لاپتہ شہری کی تنخواہ جاری کرنا ضروری ہے تو عدالت کو سفارش بھیجی جائے ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس کے کے آغا اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو کے پی ٹی ملازم محمود علی کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیے کس قانون اور اختیار کے تحت کمیشن نے تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا؟ کمیشن کے جواب کے مطابق لاپتہ ملازمین کی تنخواہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کمیشن کوکسی لاپتہ شہری کی تنخواہ جاری کرانے کاکوئی اختیارنہیں،ملزم کی قانونی حراست ثابت ہونے تک تنخواہیں جاری نہیں ہوسکتی، ملزم گرفتاری سے بچنے کیلیے خود بھی غائب ہوسکتا ہے، عدالت نے چیئرمین کے پی ٹی کو لاپتہ ملازم محمود علی کی تنخواہ روکنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگر کسی لاپتہ شہری کی تنخواہ جاری کرنا ضروری ہے تو عدالت عالیہ کو سفارش بھیجی جائے، عدالت نے چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن کو جاری کردہ تنخواہوں کی فہرست پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے، مسنگ پرسنز کمیشن نے متعدد لاپتہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا تھا، رخسانہ بیگم نے اپنے بیٹے محمود علی کی گمشدگی سے متعلق عدالت میں درخواست دائرکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں