سوناکشی سنہا کا اپنی نئی فلم میں مختصر لباس پہننے سے انکار

میں جو پہنتی ہوں وہی پہنوں گی اور فلم میکرز کو اسی سے کام چلانا پڑے گا، سوناکشی سنہا


APP October 02, 2013
میں جو پہنتی ہوں وہی پہنوں گی اور فلم میکرز کو اسی سے کام چلانا پڑے گا، سوناکشی سنہا فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداكارہ سوناكشی سنہا نے اپنی نئی فلم''آر راج كمار'' میں مختصر لباس پہنے سے انكار كردیا۔

روایتی ساڑھیوں كے پہناوے كے انداز کے باعث میڈیا میں منفرد پہچان رکھنے والی اداكارہ سوناكشی سنہا نے راج كمار سیریز كی نئی فلم ''آر راج كمار''میں مختصر لباس پہن كر مناظر عكسبند كروانے سے انكار كرتے ہوئے صاف طور پر كہہ دیا كہ وہ جو پہنتی ہیں اسی سے ہی فلم میکرز کو کام چلانا پڑے گا۔

فلم ''آر راج کمار'' كے ہدایتکار پرابھو دیوا ہیں جبکہ فلم میں سوناكشی كے ہمراہ اداکار كے كردار میں شاہد كپور جلوہ گرہوں گے، فلم رواں سال كے اختتام پر سینما گھروں كی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔