کراچی چیمبر اور پاک جاپان بزنس فورم میں ایم او یو پر دستخط

جاپان سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے موثر حکمت عملی وضع کی جائے، جنید اسماعیل


Business Reporter September 21, 2019
جاپان سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے موثر حکمت عملی وضع کی جائے، جنید اسماعیل فوٹو: فائل

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور پاک جاپان بزنس فورم (پی جے بی ایف) نے باہمی مفاہمت کی یادداشت (ایم اویو) پر دستخط کردیے۔

کراچی چیمبر اور پاک جاپان بزنس فورم نے باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق دونوں اداروں نے اپنے ممبران کو متاثر کرنے والے مشترکہ چیلنجزکی نشاندہی کرنے اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا تاکہ پاکستان اور جاپان کے مابین تجارت کو فروغ دیا جاسکے۔

ایم اویو پر کے سی سی آئی کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا اور چیئرمین پی جے بی ایف سہیل پی احمد نے دستخط کیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں