عثمان بزدار کی چونیاں آمد ملزموں کی اطلاع پر 50 لاکھ انعام کا اعلان

ملزموں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے قرار واقعی سزا ملے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

خدانخواستہ ہمارے بچے کے ساتھ ایسا ہو تو ہم پر کیا بیتے گی، عثمان بزدار فوٹوـفائل

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار چونیاں پہنچ گئے اور ملزموں کی اطلاع پر 50 لاکھ انعام کا اعلان کردیا۔


سردار عثمان بزدار گزشتہ سہ پہر چونیاں پہنچ گئے اور مسجد میں جا کر مقتول بچوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ وزیراعلی نے غمزدہ والد کو باری باری گلے لگا کر دلاسہ دیا اور واقعہ کے ذمہ داران کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلی نے کہا کہ یہ آپ کے نہیں بلکہ ہمارے بچے تھے جن کے ساتھ بہت ظلم ہوا، آپ کو انصاف فراہم کرنا میری ذمے داری ہے، ملزموں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے قرار واقعی سزا ملے گی ۔
Load Next Story