پنجاب کے علاقے جھوک فرید کے ہندو خاندان کے 18 افراد نے اسلام قبول کرلیا

خواجہ غلام فرید کے مزار کے سجادہ نشین میاں غوث محمد نے مزار پر ایک تقریب منعقد کی جس میں ہندو خاندان نے اسلام قبول کیا


APP October 02, 2013
خواجہ غلام فرید کے مزار کے سجادہ نشین میاں غوث محمد نے مزار پر ایک تقریب منعقد کی جس میں ہندو خاندان نے اسلام قبول کیا۔ فوٹو: رائٹرز

پنجاب کے علاقے جھوک فرید میں 18 فراد پر مشتمل ایک ہندو خاندان نےا سلام قبول کر لیا۔

خواجہ غلام فرید کے مزار کے سجادہ نشین میاں غوث محمد نے مزار پر ایک تقریب منعقد کی جس میں ہندو خاندان نے اسلام قبول کیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کر کے اللہ تعالیٰ پر ایمان لے آئے۔ اسلام قبول کرنے والے خاندان میں 7 مرد اور 11 خواتین شامل ہیں۔

تقریب کے بعد پورے خاندان نے اپنے ہند نام ترک کر کے اسلامی نام اختیار کر لئے، خاندان کے سربراہ سمارام نے اپنا نام بدل کر نیا نام محمد شریف رکھ لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں