گرین پاسپورٹ کی بے قدری پاکستانی دنیا کے 10 ناپسندیدہ ترین ممالک میں شامل
برطانیہ، فن لینڈ اور سوئیڈن کے پاسپورٹ کے حامل افراد کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ عزت کی جاتے ہے
پاکستان دنیا کے ان دس ملکوں میں شامل ہے جس کے شہریوں کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ بے توقیری کی جاتی ہے اور انہیں بھاری سفری اخراجات برداشت کرنے کے باوجود شدید ذہنی اذیت، ذلت اور توہین آمیز رویئے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سفری سہولیات کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ ہینلی اینڈ پارٹنرز ویزا ریٹکشنز انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، فن لینڈ اور سوئیڈن کے پاسپورٹ کے حامل افراد کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ عزت کی جاتے ہے اس ملک کے شہری دنیا کے 173 ملکوں میں بغیر ویزہ کے داخل ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کا شمار دنیا کے ان دس ملکوں میں ہوتا ہے جہاں کے شہریوں کو کسی بھی ملک میں داخل ہونے سے قبل سالوں ویزا کے حصول کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان کے شہریوں کو صرف 32 ممالک میں بغیر ویزا داخلے کی اجازت ہے ان میں کوئی ملک پاکستان کا پڑوسی نہیں، اس کے علاوہ جن 9 ممالک کے شہریوں کی آمدورفت کو سب سے زیادہ ناپسند کیا جاتا ہے ان میں افغانستان، عراق، صومالیہ، فلسطین، اریٹیریا، سوڈان، لبنان اور سری لنکا شامل ہیں۔