سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ 2015 کیلئے بھی بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا

پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں بھی اچھی ہیں لیکن بھارتی ٹیم کامیابی سے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، لٹل ماسٹر


ویب ڈیسک October 02, 2013
سچن ٹنڈولکر نے گزشتہ برس 12 دسمبر کو ایک روزہ روزہ کرٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا. فوٹو: فائل

بھارتی اسٹاربلے بازسچن ٹنڈولکرنے 2015 کے ورلڈکپ کے لیے بھی بھارتی ٹیم کوفیورٹ قراردے دیا۔

گزشتہ برس ایک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہنے والے سچن ٹنڈولکر نے اپنی ٹیم کے حوالے سے پیشگوئی ورلڈ کپ کے آغازسے پہلے ہی کر دی ہے, لٹل ماسٹر کا کہنا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں کھیلنے والی موجودہ بھارتی ٹیم میں کامیاب دفاع کی صلاحیت ہے اوروہ جیت کرکروڑوں شائقین کو خوشیاں دے گی۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان اورسری لنکا کی ٹیموں کی بھی تعریف کی اور انہیں ورلڈکپ کے لیے اچھی ٹیمیں قرار دیا۔ اسٹاربلے بازکا کہنا تھا بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے زیادہ نیوزی لینڈ میں کھیلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے بھارتی کھلاڑیوں کو دورہ نیوزی لینڈ سے کافی فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے گزشتہ برس 12 دسمبر کو ایک روزہ روزہ کرٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا، لٹل ماسٹر پاکستان کے جاوید میانداد کے بعد دوسرے کرکٹر ہیں جنہوں نے 6 کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔