براک اوباما نے امریکا میں ’’شٹ ڈاؤن‘‘ کے باعث ملائیشیا اور فلپائن کا دورہ ملتوی کردیا

اوباما کی انڈو نیشیا میں ایپک اور برونائی میں مشرقی ایشیائی کانفرنس میں بھی شرکت غیریقینی ہے،وائٹ ہاؤس


October 02, 2013
اوباما کی انڈو نیشیا میں ایپک اور برونائی میں مشرقی ایشیائی کانفرنس میں بھی شرکت غیریقینی ہے،وائٹ ہاؤس فوٹو: اے ایف پی/فائل

امریکی صدر براک اوباما نے سرکاری اداروں میں 17 سال بعد ہونے والے شٹ ڈاون کے باعث ملائیشیا اور فلپائن کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔


وائٹ ہاوس سے جاری اعلامیےکے مطا بق براک اوباما کی جگہ ملائیشیا اور فلپائن کے دوروں پر وزیر خارجہ جان کیری براک اوباما کے متبادل کے طور پر شرکت کریں گے جب کہ امریکی صدر کی انڈونیشیا میں ہونے والی ایپک اور برونائی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت بھی غیریقینی ہے۔


امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما کا ان حالات میں غیرملکی دورے کرنا ممکن نہیں، نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان نے کانگریس سے اپیل کی کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی اور معاشی خوشحالی کے لئے سرکاری اداروں پر لگایا جانے والا شٹ ڈاؤن ختم کر کے ملازمین کو دوبارہ ان کی ڈیوٹیوں پر بحال کیا جائے۔


واضح رہے کہ امریکا میں بجٹ پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث وائٹ ہاؤس نے سرکاری محکموں کو شٹ ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے جس کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین بے روزگارہو گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔