وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا پہنچ گئے

وزیراعظم 27 ستمبر کوجنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، ترجمان دفترخارجہ

وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مؤقف دیں گے، فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا کے لیے روانہ ہوئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اورمعاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانی سید ذولفقارعباس بخاری بھی ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم 21 سے 27 ستمبرتک امریکا کا دورہ کریں گے۔


یہ پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق 27 ستمبرکو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرمؤقف دیں گے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کریں گے ساتھ ہی وزیراعظم امریکی تھنک ٹینکس سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عالمی میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے، وزیراعظم نفرت انگیز تقاریرکے خاتمے پر مباحثے سے بھی خطاب کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم موجودہ حالات اور دیگر امور پر بھی بات چیت کریں گے۔
Load Next Story