پاک سری لنکن ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹکٹوں کی فروخت شروع

شائقین بڑی تعداد میں کوریئر کمپنی کی برانچزسے میچز کی ٹکٹیں خریدنے میں مصروف ہیں


سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

پاکستان اورسری لنکن کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریزکے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان اورسری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک روزہ اورٹوئنٹی میچوں کی سیریز27 ستمبر سے 9 اکتوبرتک ہوگی۔ ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ شائقین بڑی تعداد میں کوریئر کمپنی کی برانچزسے میچز کی ٹکٹیں خریدنے میں مصروف ہیں۔ کرکٹ شائقین کی 500 مالیت کی ٹکٹوں میں زیادہ دلچسپی نظرآرہی ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے علامہ اقبال ایئرپورٹ کے اطراف سمیت اسٹیڈیم اور ہوٹل کے علاوہ دیگر راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اوررینجرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ ایئر پورٹ پر ٹیم کی آمد سے قبل سخت چیکنگ کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین فرائض سر انجام دیں گے۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پرسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اورسری لنکن ٹیم کوسیکورٹی خدشات کے پیش نظرکمانڈوزفراہم کرنے پرغورکیا گیا ہے تاکہ پاکستان کے دورے پرآنے والی سری لنکن ٹیم کو فو ل پروف سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں