اب ’ڈراؤنا گیم‘ کھیلیں وہ بھی مائیکرو سافٹ پینٹ پر

یہ گیم 1980 میں جاپان کے سمندر سے خوفناک مخلوق نمودار ہونے کے خوفناک واقعات پر مشتمل ہے


ویب ڈیسک September 21, 2019
گزشتہ برس تخلیق کیے گئے اس گیم کو اب گریڈیشن کے بعد اب ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ فوٹو : ویڈیو گریب

انگریزی مقولے 'اولڈ از گولڈ' پر یقین رکھنے والے پولینڈ کے دندان ساز پاویل کوزمینسکی نے جدید سافٹ ویئر کے بجائے نسبتاً پرانے مائیکرو سافٹ پینٹ پر ایک گیم تخلیق کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ گزشتہ برس بنائے گئے اس گیم کو مزید تبدیلیوں اور اپ گریڈیشن کے بعد لانچ کردیا گیا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس جدید دور شاید ہی کوئی مائیکروسافٹ پینٹ پر گیم کھیلنے کے بارے میں سوچنے کی جسارت بھی کرے لیکن پولینڈ کے ایک دندان ساز کو نہ جانے مریضوں کے درد کا علاج کرتے کرتے کیا سُوجی کہ مائیکرو سافٹ پینٹ پر 'ورلڈ آف ہارر' نامی گیم تخلیق کربیٹھے۔

World Of Horror MS Paints 1

'ورلڈ آف ہارر' 1980 میں جاپان کے ایک ساحلی گاؤں میں ہونے والے پراسرار واقعے پر مشتمل ہے جس میں ایک خوفناک ناک مخلوق سمندر سے نمودار ہوتی ہے اور پورے گاؤں میں دہشت قائم ہوجاتی ہے۔ مکینوں کا خیال تھا کہ یہ سب عام طور پر نظر نہ آنے والی مخلوقات جیسے جن یا بھوتوں کی کارستانی ہے۔

World Of Horror MS Paints 2

مائکروسافٹ پینٹ پر بنائے گئے اس گیم میں اسی گاؤں کی 5 مختصر کہانیاں شامل ہیں، پورے گیم کے دوران موسیقی کی دھن وہ استعمال کی گئی ہے جس سے پراسراریت جاری تھی۔ وہم، خوف اور ڈر کے امتزاج سے بنائے گئے اس کھیل میں کھلاڑی بھول بھلیوں میں کھو جاتے ہیں اور کسی حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

World Of Horror MS Paints 3

کھلاڑیوں کو ان خوفناک مراحل سے جذبات، خوف اور ڈر پر قابو رکھتے ہوئے آگے بڑھتے رہنا ہوتا ہے اگر کوئی کھلاڑی خود کو چھریوں کے وار اور دہشت ناک مخلوق کے خوفناک دانتوں سے محفوظ رکھتے ہوئے پانچوں مراحل کو پورا کرلیتا ہے تو وہ کامیاب قرار دیا جاتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں