پیپلزپارٹی نے نہ ماضی میں ڈیل کی نہ آئندہ کرے گی قمرزمان کائرہ
اپوزیشن بہت جلد محاذ بنائے گی اور اس حکومت کو چلتا کرے گی، قمرزمان کائرہ
پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے سارا عذاب سندھ میں آگیا ہے لیکن پھر بھی سندھ حکومت گرانا آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کشکول توڑنے کی دعویدارحکومت 40ارب ڈالر قرضہ لینے کا پروگرام بنا رہی ہے، خبر ہے یہ نیشنل بنک اور اسٹیٹ لائف بیچنا چاہ رہے ہیں لیکن ادارے بیچ کر ملک چلانا ہے تو اسے کسی میٹرک پاس اسٹوڈنٹ کے حوالے کر دیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے نہ ماضی میں ڈیل کی نہ آئندہ کرے گی اور ہم آپ کو بھی ڈیل کریں گے،جو آگ آپ نے جلائی ہے اس میں آپ کے پاؤں جلنے والے ہیں، پہلے ڈینگی کا مقابلہ کر لو پھر ہمارے مقابلے کی طرف آنا، چند لوگوں کو معطل کرنے سے کیا مسئلہ حل ہو جائے گا، پاکستان سے غریب مکانی نہیں یہ لوگ غریب مکانے آ گئے، ایک طرف بیروزگاری ہے دوسری طرف بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ بلاک کر دیے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ مینجرزاور انسٹالرز آج بھی سمجھتے ہیں ان کو ساتھ لے کر چلنا ہے، مولانا فضل الرحمان نکل رہے ہیں ہم بھی نکلیں گے، اپوزیشن محاذ بنائے گی اور اس حکومت کو چلتا کرے گی جب کہ موجودہ حکومت کے دور میں15کھرب کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، یہ یوٹرن لیتے ہیں یا انڈر ٹریننگ لوگ رکھتے ہیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور سندھ پر فوکس ہے، سارے کیس شروع ہو گئے ہیں، ایسے لگتا ہے جیسے سارا عذاب سندھ میں آ گیا ہے لیکن اس طرح سندھ حکومت نہیں گرے گی آپ کے آئین سے ماورا جانا پڑے گا، سندھ حکومت گرانا آپ کے بس کی بات نہیں جب کہ فریال اور آصف زرداری کو جیل میں رکھنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا، آرڈیننس سےحکومت گرا کر ملک چلائیں گے تو ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔