حملہ کرنے والا ملک خود میدان جنگ بن جائے گا ایران

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اپنی فوجیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھیجنے کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک September 21, 2019
ہرقسم کی جارحیت کے لیے تیار ہیں۔ میجر حسین سلامی (فوٹو فائل)

ایرانی میجر جنرل نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی بھی ملک نے ایران پر حملہ کیا تو وہ ملک خود ميدان جنگ بن جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے میجر جنرل حسین سلامی نے اپنے ایک بیان میں ایران پر حملہ کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے ایران پر حملہ کیا تو وہ ملک خود میدان جنگ بن جائے گا۔ ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا۔

یہ خبر پڑھیں:امریکا کا سعودی عرب اور یو اے ای میں فوجیں بھیجنے کا اعلان

ميجر جنرل حسين سلامی نے مزید کہا کہ خطے میں جنگ نہیں چاہتے لیکن کسی بھی جنگی صورت حال سے نمٹنے اور اپنے دفاع کے ليے ہر طرح سے تيار ہیں۔ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے جارحیت پسند ممالک ایران کا رخ کرتے ہوئے پہلے کئی بار سوچیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے روکنے کا اعلان

دوسری جانب سعودیہ عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد سے خطے میں پیدا ہونے تناؤ میں کمی اور جنگ کے بجائے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے روکنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس کے باوجود ایران اور سعودی عرب کے درمیان تاحال کشیدگی پائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں