گاڑیوں کے اٹھتے دھویں سے پیدا آلودگی ہرسال21لاکھ افرادکی جان لے رہی ہے امریکی تحقیق

گاڑيوں اورموٹرسائيكلوں سے نکلنے ہونے والے دھواں انسانی زندگی کے لئے انتہائی خطرناک ہے،امریکی سائنسدان

فضائی اوردھوئيں كی آلودگی كےباعث سب سےزيادہ ہلاكتيں جنوبی اور مشرقی ايشيائی ممالک ميں ہوتی ہيں،امریکی سائنسدان فوٹو:فائل

امريكی سائنسدانوں نے دعویٰ كيا ہے كہ گاڑيوں اور موٹر سائيكلوں سے نکلنے ہونے والے دھوئيں كی آلودگی سے دنيا ميں ہر سال 21لاكھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔


امريكی ادارہ برائے ماحولياتی تحقيق کی جاری کردہ رپورٹ ميں كہا گیا ہےكہ گاڑيوں اورموٹر سائيكلوں سے نکلنے ہونے والے دھوئيں كے باعث فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے جو انسانی زندگيوں كے لئے انتہائی خطرناک ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ايک اندازے كے مطابق دنيا ميں فضائی آلودگی كے باعث ہر سال 21لاكھ افراد ہلاک ہورہے ہيں جس ميں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔

امريكی يونيورسٹی آف نارتھ كیرولينا كے سائنسدانوں کا كہنا ہےكہ فضائی اوردھوئيں كی آلودگی كےباعث سب سےزيادہ ہلاكتيں جنوبی اور مشرقی ايشيائی ممالک ميں ہوتی ہيں اوراگر ايشيائی ممالک ميں گاڑيوں كے دھوئيں كو روكنے كے لئے سنجيدہ اقدامات نہيں كئے گئے تو پھراس کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
Load Next Story