ڈرون حملے جاری رہے تو جنگ بندی قبول نہیں کریں گے کالعدم تحریک طالبان

صرف پاکستانی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کافی نہیں ہے، ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد


AFP October 02, 2013
جنگ بندی کے لیے ڈرون حملوں کو بھی بند کرنا ہو گا،شاہد اللہ شاہد فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان کےترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ اگر قبائلی علاقے میں امریکی ڈرون حملے جاری رہے تو وہ جنگ بندی پر عمل نہیں کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کافی نہیں ہے، جنگ بندی کے لیے ڈرون حملوں کو بھی بند کرنا ہو گا، اگر قبائلی علاقے میں ڈرون حملے جاری رہے تھے ہم جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ شاہد اللہ شاہد کی جانب سے بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز کالعدم تنظیم کے ایک سینئر طالبان کمانڈر نے دعوی کیا تھا کہ ان کے حکومت کے ساتھ مذاکرات ایک اہم موڑ پر ہیں اس لیے ترجمان شاہد اللہ شاہد کے موبائل نمبر بند کرکے ان کے بیان دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |