162 ارب کا کراچی پیکیج انفرااسٹرکچر کیلیے ہے کچرے کی مد میں نہیں علی زیدی

جب وفاق کو کراچی کے منصوبوں میں شفافیت کا یقین ہوجائے گا تو 162 ارب روپے جاری کردیے جائیں گے، وفاقی وزیر


Staff Reporter September 21, 2019
جب وفاق کو کراچی کے منصوبوں میں شفافیت کا یقین ہوجائے گا تو 162 ارب روپے جاری کردیے جائیں گے، وفاقی وزیر (فوٹو: انٹرنیٹ)

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ 162 ارب روپے کا پیکیج کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے کچرے کے لیے نہیں، جب وفاق کو منصوبوں میں شفافیت کا یقین ہوجائے گا تو 162 ارب روپے جاری کردیے جائیں گے۔

ہفتے کو قیوم آباد میں وزیراعلی سندھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ خوشی ہے کہ وزیراعلی سندھ کراچی کی صفائی کے لیے نکلے ہیں امید ہے کہ اب شہر میں صفائی ہوگی، وفاقی حکومت کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین سے ہم رابطے میں ہیں یہ اچھا کام کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر سے پوچھا گیا کہ سندھ حکومت کے مطالبے پر وفاق کراچی پیکیج کے 162 ارب روپے کب دے گا؟ تو انہوں نے کہا کہ 162 ارب روپے کا پیکیج کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے کچرا اٹھانے کے لیے نہیں، وفاقی حکومت کو منصوبوں میں شفافیت کا یقین ہوگیا تو 162 ارب روپے کا پیکیج جاری کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں