پاکستان کو آئی بی ایس ایف عالمی 6 ریڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست

پاکستان کے سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کوفائنل میں سخت مقابلے کے بعد 5-6 سے ناکامی رہی


Sports Reporter September 21, 2019
پاکستان کے سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کوفائنل میں سخت مقابلے کے بعد 5-6 سے ناکامی رہی، فوٹو: فائل

آئی بی ایس ایف عالمی 6 ریڈ چیمپئن شپ بھارت کے لکشمن روات نے جیت لیا۔

پاکستان کے سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کوفائنل میں سخت مقابلے کے بعد 5-6 سے ناکامی رہی ، تاہم وہ سلور میڈل پانے میں کامیاب رہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق میانمار کے شہر منڈالے میں اختتام پزیرہونے والی آئی بی ایس ایف عالمی 6 ریڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، سیمی فائنل میں اپنے ہم وطن سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو اپ سیٹ شکست دینے والے لکشمن روات نے ٹائیٹل کے لیے ہونے والے مقابلے میں بھی اپنی بالادستی ثابت کی،11 فریمز پر مشتمل فائنل میں ایک موقعہ پرلکشمن کو1-5 کی برتری حاصل تھی، تاہم پاکستانی کیوئسٹ نے بہترین اندز میں کھیل میں واپس آئے اور مقابلہ5-5 کرڈالا،آخری و فیصلہ کن فریم میں عمدہ طریقہ سے پیشقدمی کی اور فریم کے ساتھ ٹائیٹل بھی جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

محمد آصف کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا، پاکستان کے دیگر دونوں کھلاڑیوں کو ناک آوٹ راونڈ میں مقابلوں میں شکست اٹھانی پڑی تھی، پنکج ایڈوانی نے پری کوارٹر فائنل ذوالفقار اے قادر کو 2-5 سے زیرکرنے سےقبل ازیں احسن جاوید کو1-5 سے قابو کرکے ایونٹ ست باہر کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں