کامونکی میں دو منہ اور 6 ٹانگوں والے بھینس کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

زمین دار رانا نثار کی حویلی میں اسے دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا

زمین دار کے ہاں موجود چھ ٹانگوں والے بچے کی تصویر (فوٹو: ایکسپریس، اسکرین گریب)

کامونکی میں زمیندار کے ہاں بھینس کے ایک عجیب الخلقت بچنے نے جنم لیا ہے جس کے دو منہ اور چھ ٹانگیں ہیں۔


ایکسپریس کے مطابق کامونکی کے نواحی علاقے درگاپور میں رہائش پذیر ایک زمیندار رانا نثار کے ہاں بھینس نے ایک عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا ہے جس کے دو منہ، چھ ٹانگیں اور دو دم ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بچے کی پیدائش کے بعد زمین دار رانا نثار کی حویلی میں اسے دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے اور لوگ قدرت کے اس عجوبے کو دیکھ کر حیران ہورہے ہیں۔

Load Next Story