پاکستانی سیکیورٹی پرآئی سی سی کااعتماد بھی بڑھنے لگا
پاک سری لنکا سیریز کے لیے تین غیر ملکیوں سمیت میچ آفیشلز کا اعلان
پاکستانی سیکیورٹی پر آئی سی سی کا اعتماد بھی بڑھنے لگا،پاک سری لنکا سیریز کیلیے3غیر ملکیوں سمیت میچ آفیشلزکا اعلان کردیا گیا۔
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ اسٹار ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوںگے،ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار بھی فرائض انجام دیں گے۔ مقامی امپائرز احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب کا بھی تقرر ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بھی پاکستانی سیکیورٹی پر مکمل اظہار اعتماد کرتے ہوئے میچ آفیشلز کو بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاک سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈیوڈ بون میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، سابق آسٹریلوی کرکٹر رواں برس پاک ویسٹ انڈیز سیریزکیلیے بھی کراچی آئے تھے، آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب کا بھی تقرر ہوا ہے،مائیکل گف بھی رواں سال پی ایس ایل میچز کیلیے آ چکے، پہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرزہوں گے، مائیکل گف تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر مقرر ہوئے۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں مائیکل گف اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،جول ولسن تھرڈ اور احسن رضا فورتھ امپائر ہوں گے، تیسرے ون ڈے میں جول ولسن اور علیم ڈار آن فیلڈ، مائیکل گف تھرڈ جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات ہوئے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز کے فرائض سرانجام دیں گے۔
شوزب رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے،دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ،احسن رضا تھرڈ اور شوزب رضا فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے علیم ڈار اور شوزب رضا آن فیلڈ،آصف یعقوب تھرڈ اور طارق رشید فورتھ امپائر مقرر ہوئے ہیں۔