قومی ٹیم لیبارٹری نہیں جہاں ہر تجربہ کرگزریںچیف سلیکٹر

اگر کسی میں ٹیلنٹ ہے تو نظر انداز نہیں ہوگا، مصباح الحق


Sports Reporter September 22, 2019
اگر کسی میں ٹیلنٹ ہے تو نظر انداز نہیں ہوگا، مصباح الحق فوٹوفائل

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم لیبارٹری نہیں کہ جہاں ہر تجربہ کرگزریں۔

مصباح الحق نے کہا مستقبل کے پیش نظر کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے لیکن یہ نہیں ہوگا کہ پرفارمنس نہ بھی ہوتو بلاتے اور قومی ٹیم میں شامل کرتے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ کیمپ میں نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے اورمزید کو بھی بلائیں گے، اگر کسی کو ٹیم میں شامل کرلیں اور وہ کارکردگی نہ دکھا سکے تو آپ ہی کہیں گے کہ موقع دینے میں جلد بازی کی گئی۔

ہماری کوشش ہے کہ ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں جو سری لنکا کیخلاف ہی نہیں آسٹریلیا میں بھی پرفارم کرسکیں، اگر کسی میں ٹیلنٹ ہے تو نظر انداز نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں