2020 اے ایف سی کوالیفائر پاکستان کو سعودی عرب کے ہاتھوں شکست
گروپ ڈی کے چوتھے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 4-2 گول سے شکست دیدی
2020 اے ایف سی کوالیفائر چیمپئن شپ 2019 گروپ ڈی کے چوتھے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 4-2 گول سے شکست دیدی۔
پرنس سعود بن سلاوی اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں میزبان سعودی عرب کی جانب سے 14 ویں منٹ میں ولید شبیر نے گول کیا تو اگلے منٹ میں عبدالعزیز سعود نے بال کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ 2-0 کردیا، میچ کے 38 ویں منٹ میں سعودی عرب کے محمد عبداللہ نے گول کر کے اپنی ٹیم برتری کو مزید مستحکم کیا۔
پہلے ہاف کے خاتمے پر سعودی عرب کو پاکستان پر 3-0 کی برتری حاصل رہی، میچ کے 63 ویں منٹ میں پاکستان کے عامر خان نے گیند کو جال کی راہ دکھاکر خسارہ کم کیا، چار منٹ بعد سعودی کھلاڑی عبدالعزیز نے گول کر کے مقابلہ 4-1 کردیا، 73 ویں منٹ میں معین احمد نے پاکستان کی جانب سے دوسرا گول بناکر اسکور لائن 4-2 کردی، قومی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ اتوار کو شام کیخلاف کھیلے گی۔