پٹرولیم نرخوں میں اضافے کے اثرات سبزیاں مہنگی ہوگئیں

پیاز 5 روپے اضافے سے 55 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ آلو بھی 5 روپے اضافے سے 30روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔


Business Reporter October 03, 2013
سبزی منڈی میں ٹماٹر10 روپے مہنگا ہوکر 60 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔ریٹیل مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت 80 روپے فی کلوپر پہنچ گئی ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر منفی عوامل نے سبزیوں کی قیمتوں پر بھی منفی اثرات مرتب کرنا شروع کردیے ہیں اورسبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر10 روپے، پیاز، آلو 5 روپے اورادرک ، لہسن فی کلو 30 روپے تک مہنگی ہوگئے ہیں۔

کراچی ہول سیل ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے صدرحاجی شاہ جہان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹ کا کرایہ بھی بڑھ گیا ہے جس کا اثر پھلوں اورسبزیوں کی قیمت پر پڑنا شروع ہوگیا ہے۔ سبزی منڈی میں ٹماٹر10 روپے مہنگا ہوکر 60 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔ریٹیل مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت 80 روپے فی کلوپر پہنچ گئی ہے۔



پیاز 5 روپے اضافے سے 55 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ آلو بھی 5 روپے اضافے سے 30روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ حاجی شاہ جہاں کے مطابق بقرعید سے قبل ادرک اورلہسن بھی 20 سے 30 روپے مہنگا ہوکر 150 روپے روپے فی کلوگرام پر پہنچ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں