خنجراب میراتھن ریس پاکستانی ایتھلیٹس کا غلبہ
تینوں کیٹیگریز میں فتح ، 17 ملکوں کے 39 غیرملکی بھی ایونٹ میں شریک ہوئے
RAWALPINDI:
پاکستانی ایتھلیٹس نے خنجراب ہائیسٹ ایلٹیٹیوڈ روڈ میراتھن کی تمام کیٹیگریز میں فتوحات سمیٹ لیں۔
ریس پاکستان اور چین کی سرحد پر 4693 میٹر بلندی پرواقع خنجراب ٹاپ سے شروع ہوئی جس میں ایتھلیٹس بل کھاتی شاہراہ قراقرم پردوڑتے ہوئے اپنے اختتامی مقام تک پہنچے، ریس میں17ممالک سے 39 غیر ملکی ایتھلیٹس سمیت 154 ایتھلیٹس نے شرکت کی، گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ایئرمارشل عاصم ظہیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
50کلو میٹر ریس میں پاک آرمی کے محمد سیار نے پہلی جبکہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے اسلم خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی، محمد اقبال تیسرے نمبر پر رہے۔ 42 کلومیٹر ریس میں تینوں پوزیشنیں پاک آرمی کے ایتھلیٹس کے نام رہیں، پہلی پوزیشن عمیر حیدرنے حاصل کی جبکہ محمد فہیم نے دوسری اور سہیل تنویر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
21 کلو میٹر ہاف میراتھن میں مرزا اسلم بیگ سب سے پہلے منزل پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے، عبدالمحیط نے دوسری جبکہ مصورالرحمان نے تیسرے نمبرپر اختتام کیا، ریس پاک فضائیہ نے ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان، زیڈ ایڈوینچرز اورسیرینا ہوٹلز کے تعاون سے منعقد کی گئی، میراتھن سے پاکستان کے مثبت تاثرکواجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ ان دلفریب علاقوں میں سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔