لاہور:
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں اور کسی جماعت کا فرمائشی پروگرام نہیں چلے گا۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کی تقرری میرٹ پر کی گئی ہے، وہ ایماندار اور بہادر افسر ہیں اور کسی کو ان کی تقرری پر اعتراضات ہیں تو آزاد عدلیہ سے رجوع کرے، کسی جماعت کے مطالبے پر انہیں ہٹایا نہیں جاسکتا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں کیا جا رہا بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں۔