کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں شرجیل میمن

کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں کیا جا رہا، شرجیل میمن


ویب ڈیسک October 02, 2013
کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کی تقرری میرٹ پر کی گئی ہے، شرجیل میمن۔ فوٹو: فائل

لاہور:

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں اور کسی جماعت کا فرمائشی پروگرام نہیں چلے گا۔


وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کی تقرری میرٹ پر کی گئی ہے، وہ ایماندار اور بہادر افسر ہیں اور کسی کو ان کی تقرری پر اعتراضات ہیں تو آزاد عدلیہ سے رجوع کرے، کسی جماعت کے مطالبے پر انہیں ہٹایا نہیں جاسکتا۔


شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں کیا جا رہا بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں