میرپورخاص لیاقت قائمخانی کے والد کے نام پر کالج کا انکشاف

اے جے کالج شہر کا سب سے بڑا پرائیویٹ کالج ہے جسے ان کی ہمشیرہ چلاتی ہیں


ویب ڈیسک September 22, 2019
تعلقہ سندھڑی میں بھی لیاقت قائمخانی کی 300 ایکڑ آبائی زرعی زمین ہے، ذرائع فوٹو: فائل

کراچی میں نیب کے ہاتھوں گرفتار لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپے کے دوران اربوں روپے ملنے کے بعد میرپورخاص میں بھی ان کے والد کے نام پر قائم کالج سامنے آگیا۔

میرپورخاص میں کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے والد عبدالجبار کے نام پر اے جے کالج سامنے آیا ہے جسے ان کی ہمشیرہ چلاتی ہیں اور یہ میرپورخاص کا سب سے بڑا پرائیویٹ کالج ہے۔

ذرائع کے مطابق تعلقہ سندھڑی کی یونین کونسل سامارو شاخ میں بھی لیاقت قائم خانی کی آبائی زرعی زمین ہے جو 3 سو ایکڑ بتائی جاتی ہے جس پر اس وقت گنا اور کپاس کی فصل کی کاشت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں