مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کا بھارتی الزام سراسر جھوٹ ہے پاک فوج

پاکستانی سرحد سے بھارت میں کوئی در اندازی نہیں کی گئی اور بھارتی الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 03, 2013
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی الزام کی سختی سےتردید کی گی ہے۔ فوٹو: رائٹرز / فائل

پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کے بھارتی الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی الزام سراسر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ نے سری نگر میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں سرحد پار سے آئے مسلح افراد سے مقابلہ کر رہی ہے۔ بھارتی جنرل نے دعوی کیاتھا کہ 30 سے 40 مسلح افراد 24 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کے کرن سیکٹر میں پاکستانی سرحد سے داخل ہوئے ہیں جن سے بھارتی فوج گزشتہ 9 دن سے مقابلہ کر رہی ہے جب کہ گزشتہ روز بھی 10 مزید افراد نے بھارتی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی الزام کی سختی سےتردید کی گی ہے۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرحد سے بھارت میں کوئی در اندازی نہیں کی گئی اور اس حوالے سے بھارتی الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے موقع پرسامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے نیو یارک میں ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے کی پابندی پر عمل کرنے کی بات پر اتفاق کیا تھا اور اپنے اپنے ممالک کے ڈی جی ایم اوز کو ہدایت کی تھی کہ لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدی کو کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں