چلاس کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ 10 فوجیوں سمیت 26 افراد جاں بحق

فوج کی امدادی کارروائیاں، جاں بحق افراد کی لاشیں سی ایم ایچ گلگت پہنچا دی گئیں


ویب ڈیسک September 22, 2019
کوچ سڑک کنارے پہاڑی چٹانوں سے ٹکرا کرالٹی، پولیس فوٹو: سوشل میڈیا

شاہراہ کاغان پر مسافر کوچ کے چٹان کے ٹکرانے کے سبب 10 فوجیوں سمیت 26 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ چلاس کے قریب بابوسر ٹاپ اور گیتی داس کے درمیان سڑک کنارے موجود چٹان سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام فوری طور پر پہنچ گئے۔

دیامر پولیس کنٹرو ل روم کے مطابق حادثے کے وقت کوچ میں 37 افراد سوار تھے جن میں سے 26 جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ دیگر زخمی ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔



پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابوسر ٹاپ حادثے کے بعد پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے زخمیوں کو چلاس سے گلگت پہنچایا، بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے26 افراد کی نعشیں سی ایم ایچ گلگت پہنچا دی گئیں جب کہ بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے دس فوجی جوانوں کی نعشیں بھی گلگت منتقل کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں