جیل میں قیدیوں سے ملاقات کیلیے آنے والوں سے رقم وصولی جاری

رقم نہ دینے والوں کوملاقات کے بغیر ہی واپس کردیا جاتا ہے۔


Staff Reporter October 03, 2013
پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اوپر سے ہدایت کے بعد ہی وہ رقم وصول کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

سینٹرل جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں سے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر رقم وصولی کا سلسلہ جاری ہے ، سینٹرل جیل کراچی میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ۔

جیل کا پورا نظام محض چند بااثر افسران کے گرد گھوم رہا ہے اور انھوں نے جیل میں اپنی بادشاہت قائم کی ہوئی ہے ، حتیٰ کہ ملاقات کے لیے آنے والوںکو بھی نہیں چھوڑا جاتا اور انھیں قیدی سے ملاقات کے لیے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر رقم دینا پڑتی ہے ، ملاقات کے لیے جانے والے شہریوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سینٹرل جیل میں نظام اس قدر بگڑا ہوا ہے کہ قیدی سے ملاقات بھی رقم کی ادائیگی کے بغیر ناممکن ہے ، اہلکاروں کو جب تک رقم ادا نہ کی جائے تو ملاقات کا نمبر ہی نہیں آتا ۔



شہریوں نے مزید کہا کہ رقم نہ دینے والے کو گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے اور بغیر ملاقات کے ہی روانہ کردیا جاتا ہے ، جب وہاں تعینات پولیس اہلکاروں سے استفسار کیا جائے یا احتجاج کیا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ شہریوں کا احتجاج بے ثمر رہے گا اور اگر وہ اعلیٰ حکام تک بھی اپنی شکایت پہنچائیں تو بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی ، اہلکار کھلے عام کہتے ہیں کہ وہ حاصل ہونے والی رقم اعلیٰ حکام تک پہنچاتے ہیں ، اوپر سے ہدایات کے بعد ہی وہ شہریوں سے رقم وصول کرتے ہیں اور وہ اوپر تک حصہ پہنچاتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں