کینسر سے لڑنے والے ہی اصل ہیرو ہیں شہریار منور

مجھے کینسر سے لڑتے ان ننھے جنگجوؤں کی امید، طاقت اور مثبت سوچ نے بے حد متاثر کیاہے، شہریار منور


ویب ڈیسک September 22, 2019
میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ان بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا، شہریار منور، فوٹو انسٹاگرام

نامور پاکستانی اداکار شہریار منور نے حال ہی میں کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور انہیں زندگی کا اصل ہیرو قرار دیا۔

فلم''ہومن جہاں''اور''پرے ہٹ لو''میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامورپاکستانی اداکار شہریار منور نے حال ہی میں انڈس اسپتال کا دورہ کیا اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور انہیں زندگی کا اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

شہریار منور نے کینسر میں مبتلا بہادر بچوں سے ملاقات کے اس خوشگوار تجربے کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا اور کہا میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ان بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہریار منور کا نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے دور رہنے کا مشورہ

اداکار نے کہا مجھے ان ننھے جنگجوؤں کی امید، طاقت اور مثبت سوچ نے بے حد متاثر کیا ہے۔ یہ ننھے بہادر بچے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرے مسلسل اپنی بیماری سے لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ستمبر کا مہینہ بچوں میں کینسر کی بیماری کی آگاہی کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہے، لہذٰا شہریار منور نے اس ماہ بچوں میں کینسر سے آگاہی کے متعلق شعور اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا اور کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B2ognjUnnZd/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B2tb7w3HYAC/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں