کنری میں بھی رانی کھیت کی بیماری پھیل گئی 5 مور ہلاک

محکمہ وائلڈ لائف کی عدم دلچسپی اور فنڈز میں کرپشن کے باعث مور کی نسل تیزی سے ختم ہونے لگی۔


Nama Nigar October 03, 2013
علاج کے باوجود موروں کو نہ بچایا جاسکا۔ فائل فوٹو

رانی کھیت کی بیماری تعلقہ کنری پہنچ گئی۔

5 متاثرہ مور ہلاک ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کنری اور نواح میں رانی کھیت بیماری پھیلنے سے کنجے جھی کے گائوں ٹھیکیدار غلام رسول آرائیں میں 5 مور ہلاک ہوگئے، علاج کے باوجود موروں کو نہ بچایا جاسکا، محکمہ لائیو اسٹاک اور وائلڈ لائف کی عدم دلچسپی اور بیماری سے بچائو کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدام نہ کرنے سے موروں کی نسل تیزی سے ختم ہوتی جارہی ہے جبکہ پرندوں کو امراض سے بچائو کی ادویہ اور ان پر ریسرچ وغیرہ کی مد میں آنے والی بھاری رقوم کرپشن کی نذر ہو جاتی ہے۔



رانی کھیت بیماری پھیلنے کی وجہ سے مور پالنے کے شوقین افراد میں بے چینی پھیل گئی ہے ، شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موروں کی نسل بچانے کے لیے فوری طور پر مؤثر اقدام کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں