عمران خان کو این آراو نہیں دیں گے مولانا فضل الرحمان

حکومت کشمیرکوبیچ کر اب بین بھی کررہی ہے،قتل حسین بھی ہے ماتم بھی ہے، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک September 22, 2019
حکومت کشمیرکوبیچ کر اب بین بھی کررہی ہے،قتل حسین بھی ہے ماتم بھی ہے، مولانا فضل الرحمان، فوٹو: فائل

جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے عمران خان کو این آر او نہیں دیں گے جب کہ آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان ایک دو روز میں کریں گے۔

لاہو ر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن کے ساتھ جو ڈیکلریشن طے ہواتھا اس پر عمل ہوگا، آپ دیکھیں گے سب ساتھ ہوں گے، ہم پہلے 15 ملین مارچ کرچکے ہیں اور اب بھی اکیلے ملین مارچ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا آزادی مارچ تحفظ ناموس مارچ، بیرونی طاقتوں کے اثر ورسوخ کیخلاف ہوگا، آزادی مارچ پرامن ہوگا اور ہمارا کسی ادارے سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہے، ایک دو دن میں آزادی مارچ کی تاریخ فائنل ہو جائے گی۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور (ن) لیگ میں ڈیل سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہیں، ملک میں باربارفراڈحکومتیں بنتی ہیں اورملک کوبیچ دیا جاتاہے اب اس کے متحمل نہیں ہوسکتے، عمران خان کو ان کے فیصلوں پر کوئی این آر او نہیں دیں گے، حکومت کشمیرکوبیچ کر اب بین بھی کررہی ہے،قتل حسین بھی ہے ماتم بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں