دبئی میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی اہم ملاقات

ملاقات میں ملکی صورتحال اور سندھ کے مسائل کے حوالے سے گفتگو


ویب ڈیسک September 22, 2019
پنجاب کی طرح سندھ میں بھی اوورسیز پاکستانی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، عشرت العباد، فوٹو: فائل

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک بار پھر دبئی سیاست کا مرکز بن گیا اور سیاسی ملاقاتوں میں تیزی آگئی ہے، میئر کراچی وسیم اختر کی سابق صدر پرویز مشرف اور عشرت العباد سے ملاقات کے بعد اب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی صورتحال ، خصوصاً سندھ کے مسائل اور اوورسیز پاکستانی کمیشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی جب کہ کمیشن کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل ، پرانے کیسسز اور شکایات دور کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خا کہنا تھا کہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی اوورسیز پاکستانی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، جس پر گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری پہچان ہیں ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں، سندھ خصوصاً کراچی کے مسائل پر آپ کا کردار اہم ہے سندھ کی حکومت کوآپ کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہیے،کراچی معاشی حب ہے ، مسائل کے حل کے لیے وفاق اپنا بھرپور تعاون صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں