ملیر میں چار دن کی کوششوں کے بعد گٹر لائن سے بھاری پتھر برآمد

شرپسندوں نے سیوریج نظام مفلوج کرنے کے لیے 24 انچ کی لائن میں پتھر پھنسائے تھے


Staff Reporter September 22, 2019
شرپسندوں نے سیوریج نظام مفلوج کرنے کے لیے 24 انچ کی لائن میں پتھر پھنسائے تھے (فوٹو: کراچی واٹر بورڈ)

واٹر بورڈ کے عملے نے ملیر 15 کے قریب گٹر لائن سے چار دن کی محنت کے بعد بھاری پتھر برآمد کرلیے۔

واٹر بورڈ کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنیں اور مین ہولز کو مٹی کی بوریوں، پتھروں اور دیگر اشیا کے ذریعے بند کیا جارہا ہے، نیشنل ہائی وے سے متصل ماڈل زون ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے ملیر 15 کے قریب عملے نے 4 دن اور 4 راتوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد 24 انچ قطر کی ایک اہم سیوریج لائن کے مین ہول سے بڑی تعداد میں بھاری پتھر نکال لیے۔

یہ بھاری پتھر اور اینٹیں شرپسند عناصر نے ملیر 15 کالا بورڈ اور نیشل ہائی وے سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کی سیوریج کا نظام مفلوج کرنے کے لیے 24 انچ کی لائن میں پھنسائے گئے تھے جس کے باعث ملیر سمیت کئی علاقوں میں کچھ عرصے سے سیوریج مسائل پیدا ہوگئے تھے اور متعدد گٹر اوورفلو ہونے سے نیشنل ہائی وے سمیت کئی سڑکوں پر سیوریج کا پانی بہہ رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |