اخبارفروش معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

نامساعد حالات میں بھی قارئین تک اخبارات پہنچا کر رزق حلال کماتے ہیں، جمال مصطفی سید

ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کا اخبار فروشوں کو 25 سائیکلیں دینے کی تقریب سے خطاب

اخبار فروش معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، موجودہ دور میں اخبار فروش واحد طبقہ ہے جو شب و روز اپنی محنت سے اخباری صنعت کو رواں دواں رکھے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل کمشنر حیدرآباد جمال مصطفی سید نے دربار ہال میں اخبار فروشوں کو سائیکلیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اخبارفروشوں کے جائز مسائل حل کرنے کے لیے جو بھی ہوسکا کریں گے، کیونکہ اخبار فروش علم اور آگہی عوام تک پہنچانے کا واحد ذریعہ ہیں جو موسم کی شدتکی پرواہ کیے بغیر قارئین تک اخبارات اور کتابیں پہنچاتے ہیں، نفسا نفسی کے اس دور میں اخبار فروش رزق حلال کے لیے کوشاں ہیں ۔




اخباری مالکان کو بھی چاہیے کہ ان کی سرپرستی کریں تاکہ اخبار فروش دل جمعی سے کام کرسکیں۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ اخبار فروش اخبارات کی ترسل کے ذریعے تعلیم پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر نواب شاہ مزمل حسین ہالیپوٹو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عرفان کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر خضر چوہدری نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب سے اخبار فروش یونین نواب شاہ کے صدر محمد اشرف قریشی ، محمد شفیع، محمد فاروق میمن آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن ممبر عبدالخالق نے بھی خطاب کیا، بعدازاں جمال مصطفی سید نے اخبار فروشوں میں اپنی جانب سے 25 سائیکلیں تقسم کیں۔
Load Next Story