سیہون میں بجلی کی14گھنٹے لوڈ شیڈنگ شہری سڑکوں پر آگئے

شھریوں کا ایس ڈی او کو معطل کرنے کا مطالبہ

متاثرین کا کہنا ہے کہ غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے جبکہ کاروبار ٹھپ گیا ہے۔

سیہون میں طویل دورانیے کی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف طلبہ اور اساتذہ سمیت ہزاروں شہریوں کا حیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسٹیشن روڈ پر دھرنا۔

غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کا بحران، کاروبار ٹھپ، مظاہرین ، تفصیلات کے مطابق سیہون میں غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے بڑھا کر 14 گھنٹے کیے جانے کے خلاف دکاندار ایسوسی ایشن کی کال پر ہزاروں شہریوں، طلبہ اور اساتذہ نے سابقہ یوسی ناظم محمد اشرف سولنگی، علی نواز ، سولنگی میر حاجن پنہور، غلام مصطفی میمن کی قیادت میں شاہی بازار چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سارے شہر کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے اسٹیشن روڈ پر دھرنا دیا۔




رہنمائوں نے کہا کہ 14 گھنٹے بجلی بندش کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، شہر بھر میں کاروبار ٹھپ ہے، بچے اسکول میں گرمی کی وجہ سے نہیں پڑھ سکتے۔ حیسکو اور ٹی ایم اے انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے لوگ پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو آج شہر میں شٹربند ہڑتال کرکے اڑل واہ کے مقام پر انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا جائے گا جو کہ غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے، ایس ڈی او حیسکو سیہون ابراہیم کیریو کی معطلی اور ڈٹیکشن بل واپس لینے تک جاری رہے گا۔
Load Next Story