ذوالفقار بابر نے عمدہ کارکردگی کا سہرا بولنگ کوچ کودیدیا
ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تو قومی ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش کروں گا، اسپنر
اسپنر ذوالفقار بابر نے پریکٹس میچ میں عمدہ کارکردگی کا سہرا بولنگ کوچ محمد اکرم کودیا ہے۔
انھوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنا تو شاندارپرفارمنس سے ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش کروں گا۔ بیٹسمین اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ پروٹیز کے خلاف یادگار اننگز کھیلنا چاہتے ہیں۔گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں ذوالفقار بابر نے کہاکہ گذشتہ تین برس سے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارم کر رہا ہوں جس کی وجہ سے حوصلے بلند ہیں، ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا تو شاندار کارکردگی دکھائوں گا۔انھوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوا، ماضی میں بھی یہاں اچھی بولنگ کرتا آیا ہوں، سہ روزہ میچ میں بھی یہی ہوا۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ سعید اجمل اور عبدالرحمان کے ساتھ ٹیم میں رہ کر اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔ بیٹسمین اظہر علی نے کہا کہ گوکہ ماضی قریب میں عمدہ کارکردگی نہیں دکھا سکا لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف بڑی اننگز کھیل کر اعتماد حاصل کرنا چاہتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ میں زیادہ تر تیسری پوزیشن پر کھیل رہا ہوں ، اس لیے پروٹیز کے خلاف اوپننگ کے بجائے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا موقع ملا تو زیادہ بہتر کھیل پیش کر سکتا ہوں۔