ٹیم قلندرزابوظہبی ٹی 10 لیگ میں شامل شاہد آفریدی بھی حصہ بن گئے

قلندرز کی ابوظہبی ٹی 10 میں شرکت یواے ای میں رہنے والے 10 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے لیے خوشی اور مسرت کا باعث بنے گی


Sports Reporter September 23, 2019
فوٹو: فائل

ٹیم قلندرز نے ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں شمولیت اختیارکرلی، پاکستانی سپراسٹار شاہد آفریدی نے قلندرزکو بطور آئیکون پلیئرسائن کرلیا۔

ٹیم قلندرز نومبر میں یواے ای کے دارالحکومت ابوظبی آئے گی جہاں وہ ابوظبی ٹی 10 کو نئی فرنچائز کے طور پر جوائن کرے گی۔ پاکستان کی یہ مقبول ٹیم پاکستان میں کرکٹ کی مضبوط روایات کی نمائندہ بھی ہے۔

قلندرز کی ابوظہبی ٹی 10 میں شرکت یواے ای میں رہنے والے 10 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے لیے خوشی اور مسرت کا باعث بنے گی۔ ابوظہبی ٹی 10 کا آغاز 14 نومبر سے ہورہا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ ستارے پرفارم کرتے نظرآئیں گے، ٹورنامنٹ میں 29 تیزرفتار مقابلے ہوں گے 10 روز پر محیط اس ٹورنامنٹ کا فائنل 24 نومبر 2019 کو کھیلا جائے گا، ابتدائی ایڈیشن میں ایون مورگن، شین واٹسن ، راشد خان، آندرے رسل، مالنگا اور ڈیرن سیمی جیسے عالمی سطح کے کرکٹرز شامل رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں